8 مئی 2015 - 20:20
سعودی عرب نےیمن پر حملہ کرکے القاعدہ کو دوبارہ زندہ کردیا

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نےیمن پر غیر انسانی اور وحشیانہ ہوائی حملے کرکے القاعدہ کو دوبارہ زندہ کردیا ہے یمنی فوجی ترجمان نے سعودی حکومت کو اسلام کے ماتھے پر بدنما داغ قراردیتے ہوئے امریکی ایجنٹ قراردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان جنرل غالب لقمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نےیمن پر غیر انسانی اور وحشیانہ ہوائی حملے کرکے القاعدہ کو دوبارہ زندہ کردیا ہے یمنی فوجی ترجمان نے سعودی حکومت کو اسلام کے ماتھے پر بدنما داغ قراردیتے ہوئے امریکی ایجنٹ قراردیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی حکومت بڑی کمزور اور بزدل حکومت ہے جو امریکی اور اسرائیلی تعاون سے یمن پر بمباری کررہی ہے اور یمن کے بےگناہ شہریوں کا بلاوجہ قتل عام کررہی ہے ترجمان نے کہا کہ یمنی عوام آل سعود کی ناک زمین پر رگڑنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اور حالیہ سرحدی جھڑپوں میں یمنی قبائل نے اس بات کا ثبوت بھی فراہم کیا ہے اور کئی سعودی سرحدی چوکیوں پر قبضہ کرلیا ہے یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے القاعدہ کا رخ اپنی طرف سے پھر یمن کی طرف موڑدیا ہے۔

.......

/169